3 اگست 2014 - 10:46
غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج + تصویر

غزہ میں غاصب صہیونی ریاست کے وحشیانہ حملوں کے خلاف دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیل کی انسانیت سوز کارروائیوں پر عالمی ادارے نہ سہی ، لیکن اقوام عالم ضرور متحد ہوگئی ہیں،کئی دنوں سے جاری خوں ریزی پر دردِ دل رکھنے والا ہر شخص سڑکوں پر نکلا۔ یورپ ہو یا ایشیا غزہ کے مظلوموں کی آواز سے آواز ملانے کے لیے مظاہروں کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے۔جرمنی کے شہر برلن میں درجنوں افراد ہاتھوں میں بینر اٹھائے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے رہے۔پرتگال میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ ہوا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور جنگ بندی کا مطالبہ کیا ۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں غزہ کے نہتے عوام پر برستے بموں کے خلاف مظاہرہ ہوا جس میں شرکا نے صیہونی مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔ہندوستان کی ریاست تامل ناڈو میں فلسطینیوں کے حق میں خاموش مظاہرہ کیا گیا ، جس میں شریک رہنماؤں نےغزہ میں مظالم کونسل کشی قرار دیتے ہوئے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرے۔ملائیشیا کے شہر کوالا لمپور میں غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف ریلی نکالی گئی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔

.....

/169